کراچی: بن قاسم میں گھر سے 5 لاشیں برآمد، آئی جی سندھ کا نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب

کراچی: بن قاسم میں گھر سے 5 لاشیں برآمد، آئی جی سندھ کا نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب

کراچی کے علاقے ملیر کے بن قاسم میں ایک گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور ہلاکتوں کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے۔انہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے، فرانزک تحقیقات مکمل کرنے اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے ممکنہ مجرمانہ پہلوؤں اور اس میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جائے۔جاوید عالم اوڈھو نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے انہیں مسلسل آگاہ رکھا جائے اور دستیاب شواہد اور حقائق کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔