کراچی: سی ویو پر گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد، ابتدائی رپورٹ میں گیس بھرنے کا انکشاف

کراچی: سی ویو پر گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد، ابتدائی رپورٹ میں گیس بھرنے کا انکشاف

سی ویو کے قریب ایک اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملنے کا معمہ مزید گہرا ہوگیا۔

دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بتایا گیا ہے کہ موت گاڑی کے اندر گیس بھر جانے سے واقع ہوئی، تاہم حتمی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کی تصدیق ہوسکے گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا، تاہم اہلخانہ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔ خاتون کی شناخت کے حوالے سے پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔