وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں نیو ناظم آباد فلائی اوور کے قریب دو منزلہ عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے جاری امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کا حکم دیا ہے، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے اور ان کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔مراد علی شاہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے دریافت کیا ہے کہ عمارت گرنے کی اصل وجوہات کیا ہیں اور آیا اس حادثے میں کسی سطح پر غفلت یا لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حقائق سے آگاہ کیا جائے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے اور اگر کسی کی غفلت سامنے آئے تو اس کا تعین کیا جا سکے۔