سکول کی دیوار گرنے سے طالب علم جاں بحق

2طالبعلم زخمی ،سی ای او ایجوکیشن نے موقع پر پہنچ کر سکول سیل کر دیا
تاندلیانوالہ (خصوصی رپورٹ) تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے پل پیرے میں سکول سے متصل دربار کی دیوار گرنے سے ایک کمسن طالب علم جاں بحق جبکہ دو طلباء￿  زخمی ہو گئے۔ افسوسناک واقعے میں علی حیدر نامی طالب علم دیوار کے ملبے تلے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ تعلیم اور ضلعی انتظامیہ کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں معائنے کے بعد متعلقہ سکول کو سیل کرکے محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی۔ تھانہ کْر کی حدود میں واقع ماڈرن پبلک ہائر سیکنڈری سکول پل پیرے کے ساتھ قائم دربار کی دیوار اچانک گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر کمسن طالب علم علی حیدر جاں بحق ہو گیا، جبکہ دو دیگر طلباء  زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔حادثے کی اطلاع پر سی ای او ایجوکیشن راو? عبدالکریم، اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ اقصیٰ امتیاز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ افسروں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور ابتدائی کارروائی کے بعد مذکورہ ہائر سیکنڈری سکول کو سیل کر دیا، جبکہ سکول انتظامیہ کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ سکول کی رجسٹریشن پہلے ہی منسوخ کی جا چکی تھی۔ اس کے باوجود ادارے کی سرگرمیاں جاری رہنے کے حوالے سے بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔