کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ربیع الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاوّل 26 اگست بروز منگل جبکہ 12ربیع 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان شریک تھے۔