اسلام آباد( آن لائن )چین اور پاکستان کے درمیان زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط کرنے پر اتفاق،چین نے پاکستان کو مویشیوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے 3 لاکھ ویکسین خوراکیں فراہم کر دیں۔چینی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق چینی سفارتخانے کی جانب سے LSD اور بروسِیلا میلیٹینسس کے خلاف ویکسینز کا عطیہ کیا چینی ناظم الامور شی یوان چیانگ کی نمائندگی میں ویکسینز NARC کے حوالے کر دی گئیں۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا چین کے بروقت تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادیا کیا اور کہا کہ چینی ویکسینز سے مویشیوں کو بیماریوں سے تحفظ اور پیداوار میں اضافے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کا تعاون چھوٹے کسانوں کے ذریع معاش کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا بائیوٹیکنالوجی اور بیماریوں پر قابو پانے کے شعبے میں چین کی مہارت سے پاکستان مستفید ہوگا۔ چینی سفارتخانہ کاکہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ زرعی تعاون مزید گہرا کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔