شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ، نوجوان زخمی

شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ، نوجوان زخمی

شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں اس وقت خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی جب فائرنگ کے واقعے میں 27 سالہ نوجوان عتیق زخمی ہو گیا۔

 اطلاع کے مطابق، نامعلوم شخص نے موٹرسائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کی، جس میں وہ اپنی ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق، زخمی نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کی جلد صحتیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا اور اسے قانون کے سامنے پیش کیا جائے گا۔پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حساس علاقوں میں ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر 15 نمبر پر دیں تاکہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جا سکے۔