پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حسن نوید اور خضر شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں دوست رات گئے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ اچانک تیز رفتاری کے باعث ان کی موٹرسائیکل سڑک کنارے لگے کھمبے سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری ہے، موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ضروری قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ بعد ازاں لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور تیز رفتاری سے گریز کریں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔