لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک کار سوار شخص قتل کر دیا گیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ندیم ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ علی الصبح تقریباً 4 بجے پیش آیا، جب مسلح افراد نے گاڑی کو روکا اور فائرنگ کر دی۔ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے گاڑی میں موجود خاتون رخسار کو پہلے گاڑی سے اتار دیا، جس کے بعد فائرنگ کر کے ندیم ارشاد کو موقع پر ہی قتل کر دیا گیا۔ خاتون نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پنجاب پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔