کینسر سے لڑ کر زندگی کی جنگ جیتنے والی اور شوبز انڈسٹری کو خدا حافظ کہنے والی اداکارہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔
انہوں نے اس مقدس سفر کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ انتہائی پُرامن اور روحانی انداز میں عبادت کرتی نظر آئیں۔اریج فاطمہ نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمرہ کے دوران اپنے تجربات اور اہم نکات بھی بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے دن وہ خانہ کعبہ میں گزارا، اور اللہ تعالیٰ نے انہیں حطیم میں نماز پڑھنے اور اپنے خاندان کے نام لکھنے کا شرف بخشا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ الحجر الاسود سے چند قدم کی دوری پر تھیں، مگر ہجوم کی وجہ سے اس سے دور رہیں، کیونکہ بعض اوقات تحمل بھی عبادت کا ایک اہم جزو ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر ان کے لیے روحانی سکون اور تقویت کا سبب ہے اور انہوں نے اس مقدس سفر کے دوران ملنے والی رحمتوں اور برکات کا شکریہ ادا کیا۔