اداکارہ نمرہ خان نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اداکارہ نمرہ خان نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی، جس کی جھلکیاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

نمرہ خان نے حال ہی میں برطانیہ میں مقیم ایک پائلٹ سے شادی کی ہے۔ اداکارہ نے عمرے کے دوران کی ایک خوبصورت ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی تحریر کیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "یہ وہ خواب ہے جو پورا ہونے کے بعد بھی خواب ہی لگ رہا ہے۔"اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان کے شوہر نے ان کی سالگرہ اور عمرے کے اس روحانی سفر کو انتہائی یادگار اور خوبصورت بنا دیا۔ انہوں نے اپنے شوہر کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا۔نمرہ خان کی اس پوسٹ کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد نے انہیں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔