ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے حال ہی میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔
مایا علی نے اپنے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں وہ مدینہ منورہ میں اپنے خاندان کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ مایا علی نے غلافِ کعبہ کسویٰ تیار کرنے والی فیکٹری کا دورہ بھی کیا۔ عمرہ ادا کرنے کے بعد، مایا علی کو مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور دعاؤں کی درخواست کی گئی۔