غزہ میں یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا آغاز

غزہ میں یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا آغاز

غزہ امن معاہدے کے تحت آج 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے ریڈ کراس کی گاڑیاں غزہ کے دیرالبلاح پہنچ گئیں ہیں۔ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو کر روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ ابتدائی طور پر 7 یرغمالی رہا کیے گئے ہیں اور باقی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ معاہدے کے مطابق 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، جن کے بدلے میں تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ دوسری جانب، مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باقاعدہ تقریب منعقد ہوگی، جس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شامل ہوں گے۔