مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ مکمل:حماس

مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ مکمل:حماس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ مصر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات کے دوران یرغمالیوں اور قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ مکمل ہو چکا ہے۔

حماس کے سینئر عہدیدار طاہر النونو نے بتایا کہ مذاکرات کاروں اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ تعداد کے مطابق یرغمالیوں اور قیدیوں کے ناموں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے۔حماس نے اس تبادلے کے بعد مثبت رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیل ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔