جھوٹی ایف آئی آرز پر 7ملزموں کے خلاف مقدمات درج

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)جھوٹے مقدمات درج کروانے پر 4خواتین سمیت 7ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے،تھانہ ہڑپہ میں ہڑپہ شہر کی خواتین ساجدہ پروین ?حمیرہ بی بی ? غفورااں بی بی ?تھانہ بہادرشاہ میں بہادرشاہ کی حلیمہ بی بی تھانہ ڈیرہ رحیم میں 126/9-Lکے شاہ بہرام ?101/9-L کے محمد شبیر اور تھانہ کمیر میں 120/9-L کے بشیر احمد نے جھوٹے مقدمات کا اندراج کرایا، جس پر متعلقہ تھانوں کی پولیس نے انکوائری کے بعد ملزمان کو بیگناہ قرار دیااور مدعی مقدمات کے خلاف کارروائی کی۔