کوئٹہ (آئی این پی ) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آج 7دسمبر سے 9دسمبر تک سرد، دھول اور ریت سے اٹھنے والی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ کے مطابق ساحلی علاقے گوادر، آواران، کیچ اور پنجگور تیز ہوائوں کی زد میں رہیں گے۔ واشک، خاران ، چاغی ،سوران ، قلات، بولان اورمستونگ میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ اور گرد و نواح میں تیز آندھی اور ہوائیں چلیں گی۔