چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی چیچہ وطنی پولیس نے غیر قانونی این جی او احمد ویلفیئر فا ئونڈیشن کے6 ڈائریکٹرز کے خلاف چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج چائلڈ پروٹیکشن کورٹ نے 18 بچوں کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا ہے اور ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل سپر منڈنٹ کو حکم دیا ہے کہ بلوچستان کے 17 اور چیچہ وطنی کے ایک بچے سمیت 18 بچوں کا میڈیکل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے میڈیکل بورڈ بنا دیا۔ سکیورٹی بھی مانگ لی۔ 23 ستمبر کو ایک بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس سٹی چیچہ وطنی نے ایک مقدمہ ادارے کے نگر ان کے خلاف درج کر کے گرفتار کیا جس کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو حرکت میں آگیا اور عدالت کے حکم پر 18 بچوں کو بازیاب کر کے تحویل میں لے لیا۔