قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ صدر قصور نے مسافر رکشے میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی پی ایچ پی محمد افضل نے پولیس کو تحریری استغاثہ دیا کہ اٹاری کرم سنگھ، ڈاکخانہ تلونڈی، تحصیل چونیاں کے رہائشی محمد صدیق ولد محمد حنیف آرائیں اپنے مسافر بردار رکشے میں ردوبدل کرکے غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر نصب کیے ہوئے تھا اور گیس کو بطور ایندھن استعمال کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کا یہ عمل اپنی اور عوام الناس کی جان و مال کے لیے خطرے کا باعث تھا۔