لاہور(آئی این پی) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک کروڑ تیس لاکھ آبادی کے شہر میں فرسودہ واٹر سپلائی اور ٹوٹا ہوا نکاسی آب کا نظام شہریوں کے لیے بڑا چیلنج بن چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق کم آمدن آبادیوں، کچی بستیوں، خواتین، ٹرانس جینڈر افراد اور معذور شہریوں کو پانی اور صفائی کی سہولیات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ماہر پبلک پالیسی ڈاکٹر امداد حسین کی تحقیق میں بیوروکریسی اور فرسودہ پالیسیوں کو موجودہ بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے