شاہدرہ ٹاؤن :شہری گڑھے میں گر کر مارا گیا

 نامعلوم شخص ایل ڈبلیو ایم سی کے کوڑا اکٹھا کرنے والے گڑھے میں گر گیا 
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے جادہ روڈ پر ملک عطا کے ڈیرے کے قریب ایک شخص کے ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیاریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم شخص ایل ڈبلیو ایم سی کے کوڑا اکٹھا کرنے والے ایک گہرے گڑھے میں گر گیا تھاریسکیو غوطہ خور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پانی سے نکال لیاجاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی،جبکہ لاش کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔