لاہور( کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے تین مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کل ( منگل) کو ہو گی۔انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لئے تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔