چوری شدہ موٹرسائیکلوں کا مکمل ڈیٹا مرتب، تمام سیکٹر انچارجز کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے خلاف مئوثر کارروائیاں کرتے ہوئے 39 موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق برآمد کی گئی موٹرسائیکلیں سپرداری پر اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں۔چوری شدہ موٹرسائیکلوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کرکے ڈولفن کے تمام سیکٹر انچارجز کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں اس حوالے سے مزید کارروائیاں مئوثر بنائی جا سکیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سپرداری پر ریلیز کی گئی موٹرسائیکلوں کا ریکارڈ جلد از جلد درست کرائیں۔