لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی چوری شدہ و جعلی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائیاں۔ 24 گھنٹے کے دوران ڈولفن سکواڈ نے 33 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 33 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے قانونی کارروائی کے بعد سپرداری پر مالکان کے حوالے کر دیں جبکہ جعلی نمبر پلیٹ کی حامل 17 موٹرسائیکلز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ ڈولفن سکواڈ نے مختلف جگہوں سے چوری ہونے والی 2 موٹر سائیکلوں کو بھی متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا۔