بچے کے شور پر آس پاس کے دیہاتی آگئے، جنہیں دیکھتے ہی ملزم فرار ہوگیا
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوباش کی 7 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی،مقدمہ درج ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق اسلام پور رینالہ خورد کا رہائشی عبدآ گاؤں کے بازار میں کھیل رہا تھا کہ اویس نامی نوجوان اسے ورغلا کر گھر لے گیا ،جہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،بچے کے شور پر آس پاس کے دیہاتی آگئے، جنہیں دیکھتے ہی ملزم فرار ہوگیا، پولیس تھانہ چوچک نے زیادتی کے شکار بچے کی ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے کچھ ہی دیر بعد ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔