لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹائون پولیس نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کا مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا ، فیصل ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے کوٹھا پنڈ سے ملزم کو گرفتار کیا،ملزم نے چند روز قبل 10 سالہ علی سے زیادتی کی تھی،گزشتہ شام کو ملزم نے دوبارہ بچے سے زیادتی کرنے کی کوشش کی،جس پر بچے نے شور کیا۔ملزم عبدالرحمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔