لاہور(خصوصی رپورٹ)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت461روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت318روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 315روپے فی درجن کی سطح پرمستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے30سے40روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا۔