زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مزید مہنگے

لاہور(خصوصی رپورٹ)شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 398روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید5روپے اضافے سے271روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی 590سے620روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔