اسلام آباد (آئی این پی) اسلحہ لائسنس کے نام پر جعلی ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف ہواہے۔ نادرا سے منسوب ظاہر کی جانے والی جعلی ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں کو بھاری مالی نقصان پہنچایا جانے لگا،پنجاب اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے شہری جعلی ویب سائٹ پر حساس شناختی معلومات بھی فراہم کرنے لگے جس سے شہریوں کی ذاتی اور شناختی معلومات کے غلط استعمال کا خدشہ بھی بڑھ گیاہے۔ نادرا کی جانب سے اسلحہ لائسنس کی جعلی ویب سائٹ سے متعلق شہریوں کے لیے انتباہ جاری کر دیاگیاہے جس میں کہاگیاہے کہ اسلحہ لائسنس کے نام پر جعلی ویب سائٹ کے ذریعے فیس کی مد میں بھاری رقوم بھی بٹوری جارہی ہے۔