پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میچ کے دوسرے روز پاکستان کی 5 وکٹیں لنچ سے پہلے ہی گر گئیں، جن میں محمد رضوان 75، سلمان آغا 93، نعمان علی اور ساجد خان صفر صفر، اور شاہین آفریدی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن علی ناٹ آؤٹ رہے۔قذافی سٹیڈیم میں جاری اس میچ میں جنوبی افریقہ کے سپنر موتھوسمے نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ایسی کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ حاصل کیا ہے۔
پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، نعمان علی، اور ساجد خان شامل ہیں۔