سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، پاکستان 211 رنز پر آؤٹ

سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، پاکستان 211 رنز پر آؤٹ

سنچورین: جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل شروع ہوگیا ہے، جہاں جنوبی افریقا نے 82 رنز پر تین وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔

 پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔دوسرے روز کا آغاز ایڈن مارکرم نے 47 اور ٹمبا باووما نے 4 رنز سے کیا۔ ٹیسٹ کا آغاز سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں ہوا، جہاں جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کے کپتان شان مسعود نے اس موقع پر کہا کہ کنڈیشنز سیمرز کے لیے فائدہ مند ہوں گی اور ٹیم اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرجوش ہے۔پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں کامیابیاں حاصل کیں، تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست ہوئی تھی، جب کہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز پاکستان نے جیتے تھے۔