امیربالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی درخواست ضمانت خارج

امیربالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی درخواست ضمانت خارج

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کا ظمی نے گوگی بٹ کی درخواست ضمانت کو پیش نہ ہونے پر خارج کردیا۔

عدالت میں سی سی ڈی کے تفتیشی افسر محمد لطیف موجود تھے، لیکن گوگی بٹ اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے سماعت کے لیے مختلف اوقات مقرر کیے تھے، جن میں پہلی آواز 8 بجے، دوسری 8:30، تیسری 9 اور چوتھی 10 بجے شامل تھیں۔ گوگی بٹ نے درخواست ضمانت 16 اگست کو دائر کی تھی اور عدالت نے آج وکلاء کو بحث کے لیے پابند کیا تھا۔