قومی اسمبلی کی انسداد غربت کمیٹی کا اجلاس آج سوموار کو ہوگا

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی کی انسداد غربت کمیٹی کا اجلاس آج سوموار کو ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے انسداد غربت کمیٹی کا اجلاس چیئرمین غلام علی تالپور کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈکے تحت جاری منصوبوں ان کیلئے فنڈز کے اجراء اور دیگر امور پر تفصیلی بحث کی جائے گی۔ اجلاس میں معاشی مجبوریوں کی وجہ سے یونی ورسٹی کی تعلیم حاصل نہ کرنے والے طلبہ کی تعداد سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔