اسلام آباد(آن لائن) انسانی سمگلنگ اور وفاقی دارلحکومت میں نان رجسٹرڈ گاڑیوں پر عائد بھاری جرمانوں کے حوالے سے قومی اسمبلی کی داخلہ کمیٹی کا اجلاس آج سوموار کو ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین راجا خرم نواز کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کمیٹی کو انسانی سمگلنگ کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات بریفنگ دیں گے، چیئرمین سی ڈی اے اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں تبدیلیوں جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نان رجسٹرڈ گاڑیوں پر عائد بھاری جرمانوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔