اسلام آباد(آن لائن) انسدادِ دہشت گردی عدالت میںپی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتاری اور دیگرحوالوں سے سماعت بیس اکتوبرکوہوگی کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا کریں گے۔عدالت پہلے ہی ان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے پیش کرنے کا حکم دے چکی ہے۔ یہ حکم پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سابقہ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے دوران جاری کیاگیاتھا، جس میں عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی تھی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمے میں پیش نہیں ہوئے۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔