انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے تینوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سنگجانی جلسہ کیس میں تحریکِ انصاف کے رہنمائوں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تینوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔ جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دئیے کہ یہ تمام ملزم ایک مرتبہ بھی اس مقدمے میں پیش نہیں ہوئے، لہٰذا عدالت کے پاس اب گرفتاری کے سوا کوئی چارہ نہیں،عدالت نے مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔دوسری طرف انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرانے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پیشی کے باعث ان کے وارنٹ منسوخ کر دئیے۔