وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت چار اکتوبرکوہوگی

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت چار اکتوبرکوہوگی عدالت نے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے تھے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوگی۔کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کریں گے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی، علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔