راولپنڈی (آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی)نے شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری عدم پیشی پر جاری کیے ہیں، ان پر تھانہ حسن ابدال ضلع اٹک میں دہشت گردی کے 2 مقدمات درج ہیں۔