عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم ‘زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی )عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے تینوں رہنماں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمات کی سماعت کی، جس میں عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام لوگ ایک دفعہ بھی اس مقدمے میں پیش نہیں ہوئے ۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔