پشاور موٹروے اور لاہور موٹروے کو بھی عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
راولپنڈی کے 43 مقامات میں سے چھ کو مکمل ، 35 کو جزوی طور پر کھول دیا گیا
راولپنڈی (آن لائن)مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد کا سنگم فیض آباد تیسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہے جبکہ راولپنڈی کے 43 مقامات میں سے چھ کو مکمل طور پر جبکہ 35 مقامات کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ۔راولپنڈی ٹریفک پولیس نے راستوں کے حوالے سے نیا پلان جاری کر دیا ہے۔راولپنڈی اور اسلام آباد کا سنگم فیض اباد تیسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہا۔راولپنڈی کے 43 مقامات میں سے چھ کو مکمل طور پر جبکہ 35 مقامات کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ۔ایم ایچ چوک،کچہری چوک، سواں پل، بسکٹ فیکٹری چوک،چکری انٹرچینج اور ٹی چوک روات کو کھول دیا گیا ۔ڈھوک کالا خان، ڈبل روڈ، سیکتھ روڈ، چاندی چوک، وارث خان، کمیٹی چوک اور لیاقت باغ کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ۔صدر، مریڑ چوک، کلمہ چوک، رحیم آباد،فتح جنگ، ٹھلیاں انٹرچینج کو بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا۔کورال چوک، مندرہ ٹول پلازہ، چکوال روڈ، دولتالہ اور گوجر خان بے جزوی طور پر کھول دیا گیا۔پشاور موٹروے اور لاہور موٹروے کو بھی عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔