لاہور(خصوصی رپورٹ ) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور۔نارووال۔لاہور کے درمیان چلنے والی فیض احمد فیض پیسنجر ٹرین کو دا ئود ریلوے سٹیشن پر 1منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عوام کو یہ سہولت تین ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی۔اس فیصلے پر فوری عمل در آمد ہو گا۔