اسلام آباد (یو این پی)اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی40ویں برسی 20نومبر آ ج منائی جائے گی برسی کے سلسلے میں ملک بھر کے ادبی حلقوں میں تعزیتی ریفرنسز،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ اپنے الفاظ کو محبت کے موتیوں میں پرو دینے والے شاعرفیض احمد فیض 13فروری1911ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، وہ علامہ اقبال اور مرزا غالب کے بعد اردو ادب کے عظیم شاعر تھے۔