اغواء و زیادتی کیس حل، لڑکی گجرات سے بازیاب ،ملزم گرفتار

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)14 سالہ کم عمر لڑکی کے مبینہ اغواء و زیادتی کے مقدمے کا معمہ حل، لڑکی گجرات سے بازیاب کرکے نامزد ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ساہیوال کے چک 120/9-Lکی رہائشی شہناز بی بی کی 14سالہ بیٹی کو 5ماہ قبل سکول سے واپسی پر مبینہ ملزموں علی عباس وغیرہ نے اغوا کیا۔ تھانہ کمیر پولیس نے بحفاظت کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ اسے اغوا اور نہ ہی زیادتی کی گئی بلکہ اس نے اپنی مرضی سے اپنے ماموں کے بیٹے سے شادی کی ہے۔