ہسپتال سے اغواء 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی انوسٹیگیشن پولیس نے ہسپتال سے اغواء  ہونے والی 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب کروا کر مرکزی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ہسپتال سے اغواء￿  ہونے والی 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچی کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے اور ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے تھانہ گوالمنڈی میں اغواء￿  کا مقدمہ درج کروایا تھا۔تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم لڑکی کو ہسپتال سے اغواء￿  کر کے عارف والہ لے گیا، جہاں وہ اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ انویسٹی گیشن تھانہ گوالمنڈی نعیم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔