11 سالہ علی اکبر بازیاب، اغواء کار ملزم گرفتار

 7 لاکھ روپے تاوان نہ دینے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں
لاہور(کرائم رپورٹر)اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے تھانہ فیکٹری ایریا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ علی اکبر کو سٹی ڈویزن کے علاقہ راوی روڈ سے بازیاب کروا کر اغواء کار ملزم شاہد کو گرفتار کرلیافیکٹری ایریا پولیس نے والد پرویز اختر کی درخواست ملنے پر فوری نا معلوم ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھافیکٹری ایریا پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیابچہ علی اکبر والدین سے ملوا دیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزم گرفتار کرنے اور بچے کو بازیاب کروانے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا،اے ایس پی ڈیفنس کی سربراہی میں ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی،مغوی کے والد پرویز اختر کو نا معلوم نمبر سے کال آئی کہ آپکا بیٹا علی اکبر میرے پاس ہے جس کی رہائی کے عوض ملزم نے 7 لاکھ روپے برائے تاوان طلب کیاملزم نے مغوی کے والد کو 7 لاکھ روپے تاوان نہ دینے اور کسی کو بتانے پر جان سے مار دینے کی سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،ریکارڈ یافتہ شاتر ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے راوی روڈ کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا11 سالہ علی اکبر جگر کے ٹکڑے کے بحفاظت ملنے پر والدین نے فیکٹری ایریا پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی،ایس پی کینٹ اویس شفیق نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ ملزم کو عدالت سے سزا دلوا کر کفر کردار تک پہنچایا جائیگا