لینٹر گر گیا ،بچی جاں بحق

 باغبانپورہ میں گھر زیر تعمیر تھا،7 سالہ صالحہ موقع پر دم توڑ گئی ،2خواتین زخمی ہسپتال منتل 
لاہور(کرائم رپورٹر)باغبانپورہ کے علاقے میں زیر تعمیر گھر کا لینٹر گر نے سے 7سالہ بچی جاں بحق جبکہ 2خواتین زخمی ہو گئیں۔باغبانپورہ کے علاقے سلامت پورہ جی ٹی روڈپرزیر تعمیر گھر کی بالائی منزل کا لینٹر گرنے سے کمرے میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے، صالحہ موقع پر دم توڑ گئی،ریسکیو ٹیموں نے یاسمین اور عظمیٰ اعظم کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔