لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 10 اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا۔ ورکرز ویلفیئر فنڈلیبر ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کلرک کی 22 اسامیوں پر پروفیشنسی ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر 93 امیدوار انٹرویو کیلئے کامیاب قرار، فوڈ اتھارٹی، فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسپورٹ آفیسر کی اسامی پر 5،تعلیمی بورڈلاہور میں سکیورٹی آفیسر اور ڈپٹی سیکرٹری کی اسامی پر5 ،5جبکہ سٹیٹ آفیسر کی اسامی پر 6 امیدوار کامیاب ہوئے۔ تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں ڈپٹی سیکرٹری کی اسامی پر 5، اسسٹنٹ سیکرٹری کی 2 اسامیوں پر11،تعلیمی بورڈ ڈی جی خان میں اسسٹنٹ سیکرٹری کی اسامی پر5 امیدوار ،چیف منسٹرز انسپکشن ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسپکشن (جنرل)کی 22 اسامیوں پر 99 اور پی پی ایس سی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2 اسامیوں پر10 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ انٹرویو کیلئے کال لیٹرز کمیشن کی ویب سائٹ پر منظور شدہ شیڈول کے مطابق اپ لوڈ کیے جائینگے، امیدواروں کو ایس ایم ایس اور ای میل سیبھی آگاہ کیا جائے گا۔