لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ہاو سنگ اربن ڈویلپمنٹ ، محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان اور کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ ٹیپا، ایل ڈی اے، محکمہ ہاو سنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں سب انجینئر سول کی 10 اسامیوں پر 38 ،محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ، میونسپل آفیسر پلاننگ کی 8 اسامیوں پر 29،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ انجینئر کی 5 اسامیوں پر5 ،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں سٹینو ٹائپسٹ کی 3 اسامیوں پر3 ،بورڈ آف ریونیو پنجاب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامی پرایک اورپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے بیورو آف سٹیٹسٹکس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 4 اسامیوں پر4 امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر پنجاب حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی گئی ہے۔ کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کیلئے کال لیٹرز پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر منظور شدہ شیڈول کے مطابق اپ لوڈ کیے جائینگے جبکہ امیدواروں کو SMS اور ای میل سیبھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔