پی پی ایس سی :مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج جاری

انرجی ڈیپارٹمنٹ میں سب انسپکٹر کی 19اسامیوں پر 76امیدوار کامیاب
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق انرجی ڈیپارٹمنٹ کے چیف انجینئر (پاور) کی جانب سے الیکٹرک سب انسپکٹر کی 19 اسامیوں پر ہونے والے تحریری امتحان کے نتائج میں 76 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کے لوکل فنڈ آڈٹ میں آڈیٹر (سرگودھا) کی 8 اسامیوں کے لیے تحریری امتحان اور ایم ایس آفس پروفیشنسی ٹیسٹ کے نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں جن میں 40 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے ہیں۔ پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) سرگودھا ریجن کی 35 اسامیوں کے حتمی نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں جن میں متعدد امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ 4 اسامیاں موزوں امیدوار دستیاب نہ ہونے کے باعث خالی رہ گئی ہیں،تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جلد ویب سائٹ پر جاری کر دیا جائے گا جبکہ امیدواروں کو اصل تعلیمی اسناد انٹرویو کے وقت لازمی ہمراہ لانا ہوں گی۔