لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام ہوم ڈیپارٹمنٹ میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسر اور دیگر محکموں کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کا دو روزہ سلسلہ لاہور سمیت پنجاب کی 7 ڈویڑنز میں کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ 25 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالعزیز کی ہدایات پر سیکریٹری پی پی ایس سی افضال احمد اور کمیشن ممبران ڈاکٹر ارشاد ، میاں ابرار ، خالد سلیم، کامران خورشید، صدیق شیخ، حسن اقبال اور احسن وحید نے پنجاب بھر میں قائم امتحانی مراکز کا سرپرائز دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ امیدواروں کو فراہم کردہ سہولیات کااور موبائل فون سگنل جیمرز کو بھی چیک کیا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،ریسکیو اہلکاروں کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا۔