جیل خانہ جات میں جونیئر کمپیوٹرآپریٹر کی 6 اسامیوں کیلئے 121 امیدوار کامیاب
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموںکے تحریری نتائج اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ان نتائج میں محکمہ بورڈآف ریونیو، پنجاب فوڈ اتھارٹی، محکمہ جیل خانہ جات، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو، بورڈآف ریونیو میں سٹینوگرافر کی 2 اسامیوں کے لیے انگریزی شارٹ ہینڈ ٹیسٹ میں کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، کوٹ ادو، بورڈآف ریونیو میں سٹینوگرافر کی ایک اسامی کے لیے بھی انگریزی شارٹ ہینڈ ٹیسٹ میں کوئی امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی، پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں پبلک ریلیشنزآفیسر کی ایک اسامی کے لیے تحریری اور پروفیشنسی ٹیسٹ کے نتیجے میں 5 امیدوار انٹرویو کے لیے عارضی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب جیل خانہ جات ڈیپارٹمنٹ میں خواتین کے لیے جونیئر کمپیوٹرآپریٹر کی 6 اسامیوں کے لیے 121 امیدوار تحریری امتحان کے بعد انگلش ٹائپنگ ٹیسٹ اور کے لیے کامیاب قرار پائے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں چیفآفیسر / میونسپلآفیسر (ریگولیشنز) کی 20 اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔